مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے۔
ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔
News ID 1885090
آپ کا تبصرہ